
(جناب لیث جی فرعون (چیئرمین
ایک تاجر اور بین الاقوامی سرمایہ کارجو پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں پیٹرولیم، پاور جنریشن، کیمیکل، ریئل اسٹیٹ اور سیمنٹ جیسے بیشتر شعبوں میں مالیاتی اور تجارتی دلچسپی رکھتے ہیں۔جناب لیث نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا سے گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔وہ گروپ کی بیشتر کمپنیوں کے بورڈ پر ڈائریکٹر بھی ہیں۔
(جناب وائیل جی فرعون (ڈائریکٹر
ایک تاجر اور بین الاقوامی سرمایہ کارجو پاکستان اور دنیا کے دیگر حصوں میں پیٹرولیم، پاور جنریشن، کیمیکل، ریئل اسٹیٹ اور سیمنٹ جیسے بیشتر شعبوں میں مالیاتی اور تجارتی دلچسپی رکھتے ہیں۔جناب وائیل نے گریجویٹ ڈگری حاصل کی۔وہ اٹک گروپ آف کمپنیز کی بیشتر کمپنیوں کے بورڈ پر ڈائریکٹر ہیں۔

(جناب شعیب اے ملک (چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر
جناب شعیب اے ملک چار دہائیوں سے اٹک گروپ آف کمپنیز کے ساتھ منسلک ہیں۔ انہوں نے جولائی 1977 میں اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ میں ایگزیکٹو آفیسر کے طور پر اپنے کیرئیر کا آغاز کیااورگروپ کی مختلف کمپنیوں میں آپریشنز اور ان کمپنیوں کے معاملات کی نگرانی کی ذمہ داری مختلف اوقات میں سرانجام دی۔وہ پیٹرولیم کے کاروبار سے متعلق مختلف پہلوؤں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور برٹش انسٹیٹیوٹ آف مینجمینٹ، برطانیہ اور ہارورڈ بزنس سکول، امریکہ میں دو پروگرامز سمیت کئی بین الاقوامی پروگرامز، ورکشاپس اور کانفرنسوں میں شرکت کی۔اس وقت وہ اٹک گروپ آف کمپنیز کے گروپ چیف ایگزیکٹو ہونے کے علاوہ گروپ کی تمام کمپنیوں کے بورڈ پر ڈائریکٹر ہیں۔
(جناب عبدالستار (ڈائریکٹر
جناب عبدالستار کامختلف سرکاری اداروں /وزارتوں، تجارتی تنظیموں میں ذمہ داری کے اہم عہدوں پر فنانشل مینجمنٹ کا 35 سال سے زائد تجربہ ہے جس کا بنیادی مقصد مختلف کارآمد اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنا، صارفین کے مفاد کی نگرانی کرنا، حکومتی سبسڈی کو کم کرنا، سرکاری آمدنی کوبڑھانا، غیرضروری اخراجات کا خاتمہ کرنااور گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرناتھا۔وزارت پیٹرولیم اور قدرتی وسائل حکومت پاکستان میں مالیاتی مشیر کے طور پر خدمات سر انجام دینے کے بعد وہ ماڑی گیس کمپنی لمیٹڈ میں تقریباً 8 سال مالیاتی مشیر بشمول 6 سال بطور ڈائریکٹر رہے۔وزارت پیٹرولیم میں مالیاتی مشیر کے طور پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے نمائندہ ڈائریکٹر کے طور پر OGDCL, PPL, SNGPL, SSGCL, PSO, PARCO, ARL, POL, NRL, PMDC وغیرہ جیسی کمپنیوں میں سات سال خدمات سر انجام دیں۔ وہ ICMAP کے فیلو ممبر ہیں اور حکومت پاکستان کی طرف سے تین سال کے لئے ICMAP کے کونسل ممبر نامزد ہوئے۔ انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک بین الاقوامی سطح کے اداروں میں ایڈوانس فنانشل مینجمنٹ کے متعدد کورسز، پروگرامز اور ٹریننگز میں شرکت کی۔اس وقت وہ اٹک ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ پرہیں اور متعدد معروف یونیورسٹیوں اور پیشہ ورانہ اداروں کے وزٹنگ فیکلٹی ممبر ہیں۔
(جناب بابر بشیر نواز (ڈائریکٹر
جناب بابر بشیر نواز کا اٹک گروپ آف کمپنیز کے ساتھ 30 سال سے زائد کا تجربہ ہے۔ 2002 میں اٹک سیمنٹ پاکستان لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر مقرر کیے جانے سے قبل وہ اس مدت کے دوران فنانس، پرسنیل، مارکیٹنگ اور جنرل مینجمنٹ میں مختلف عہدوں پر تعینات رہے۔جناب بابر بشیر نواز نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اوراس وقت پاکستان میں تمام گروپ کمپنیوں کے بورڈ پر ڈائریکٹر بھی ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک بزنس مینجمنٹ کے مختلف کورسز، ورکشاپس اور سیمینارزمیں شرکت کی ہے اور پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری کے بارے میں وسیع علم رکھتے ہیں۔ اس وقت وہ اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی مینجمنٹ کمیٹی اور آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے ممبر بھی ہیں
لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید عالم خان (غیر جانبدار ڈائریکٹر)
لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید عالم خان نے اپریل 1971 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیااور 1972میں آرمرڈ کور24- کیولری (فرنٹیئر فورس) میں شامل ہوئے۔وہ آرمر آفیسر ایڈوانس کورس، فورٹ ناکس (امریکہ)، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج، کیمبرلی (برطانیہ)، نیشنل ڈیفنس کالج اسلام آباد اور INSEAD فرانس سے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے war studiesمیں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔جنرل صاحب اپنی ملازمت کے دوران مختلف کمانڈ، سٹاف اور تدریسی عہدوں پر فائز رہے جن میں آرمرڈ بریگیڈ گروپ کے جنرل سٹاف آفیسر 3-(انٹیلی جنس)، سکول آف آرمر کے انسٹرکٹر، انفینٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، کمانڈنٹ 24 کیولری (فرنٹیئر فورس)، سٹاف کمانڈ اور سٹاف کالج کوئٹہ کے ڈائریکٹر، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے آرمی ایڈوائزر، آرمرڈ اور انفینٹری بریگیڈ کے کمانڈر، انفینٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈر، ڈائریکٹریٹ جنرل ISI میں ڈائریکٹر جنرل Analysis شامل ہیں۔ان کے 35سالہ فوجی کیریئر کا عروج اس وقت ہوا جب انہیں کور کمانڈر تعینات کیا گیا جس کے بعد اپریل 2006 میں انہوں نے ریٹائرمنٹ حاصل کی۔پاک فوج سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ فوجی کبیروالا پاور کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو /منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدہ پر فائز رہے اور ستمبر 2008سے فروری 2011تک فوجی سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو /منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر اپنی خدمات پیش کیں۔ ان کی غیر معمولی اور باصلاحیت خدمات کے نتیجے میں انہیں ہلالِ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔
(جناب محمد رضی الدین (غیر جانبدار ڈائریکٹر
جناب محمد رضی الدین توانائی کے شعبے میں 30 سال سے زیادہ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے ڈیٹرائٹ یونیورسٹی،مشی گن، امریکا سے انجینئرنگ میں ماسٹرز کی ڈگری اور Syracause یونیورسٹی، نیویارک، امریکا سے MBA کی ڈگری حاصل کی۔اپنے کیرئیر کے دوران وہ ملک میں مختلف اداروں میں اعلیٰ سطح کے مشاورتی عہدوں پر فائز رہے اور سعودی عرب، پاکستان اور بنگلہ دیش میں تکنیکی مشیر کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔انہوں نے اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور OGDCL کے مینجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دیں۔انہیں انرجی کنسلٹنسی، آئل ریفائننگ، ایکسپلوریشن اور پروڈکشن، پٹرولیم مارکیٹنگ وغیرہ میں وسیع علم اور تجربہ ہے۔
(جناب اقبال اے خواجہ (متبادل ڈائریکٹر برائے جناب لیث جی فرعون
جناب اقبال احمد خواجہ نے کراچی یونیورسٹی سے بیچلر آف کامرس کیا اور انگلینڈ اینڈ ویلز سے چارٹرد اکاؤنٹنٹ کی پروفیشل ڈگری حاصل کی۔ برطانیہ سے واپسی پر انہوں نے اٹک گروپ آف کمپنیز کے لئے تقریباً تیس سال مختلف عہدوں پر خدمات سر انجام دیں۔ وہ کئی سالوں تک پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ کے چیف فنانشل آفیسر اور کمپنی سیکرٹری رہے۔ وہ پاکستان آئل فیلڈز لمیٹد کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو بنے اور کمپنی کے بورڈ پر بھی خدمات سر انجام دیں۔ وہ POL کی سبسڈیری اٹک کیمیکلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور CAPGAS (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے CEO بھی رہے ہیں۔ گروپ کے ساتھ اپنی مدت کے دوران انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ علم کو بہتر بنانے کے لئے متعدد قومی اور بین الاقوامی کورسز اور سیمینارز میں شرکت کی۔ اٹک آئل کمپنی لمیٹڈ نے ان کے علم اور وسیع تجربہ کی وجہ سے انہیں بطور مشیر برقرار رکھا۔وہ نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے بورڈ پر متبادل ڈائریکٹر بھی ہیں
(جناب رحمت اللہ برڈائی (متبادل ڈائریکٹر برائے جناب وائیل جی فرعون
جناب رحمت اللہ برڈائی جون 1997 سے اٹک گروپ آف کمپنیز کے ساتھ منسلک ہیں اور وقتاً فوقتاً مختلف اسائنمنٹس / منصوبوں کا حصہ رہے ہیں۔ فی الحال وہ جنرل مینیجر (فنانس اینڈ اکاؤنٹس) /چیف فنانشل آفیسر کے عہدہ پر فائز ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور بیرون ملک فنانشل مینجمنٹ کے متعدد کورسز، ٹریننگ پروگرامز، سیمینارز اور کانفرنسوں میں شرکت کی ہے۔وہ ICAP، ICMAP اور ACCA(UK) کے فیلو ممبر ہیں